سنگاپور میں اب روبوٹ کتے سماجی فاصلہ رکھنے کا پیغام دیں گے سنگاپور میں اب روبوٹ کتے سماجی فاصلہ رکھنے کا پیغام دیں گے
کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات پر سختی... سنگاپور میں اب روبوٹ کتے سماجی فاصلہ رکھنے کا پیغام دیں گے

کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سنگاپور میں بھی حکام نے احتیاطی تدابیر پر عمل کرانے کے لیے پارکس میں روبوٹک کتے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی اہمیت کو اْجاگر کریں گے۔

ان روبوٹس کے ذریعے لوگوں میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کا پیغام دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر ایک پارک میں یہ روبوٹک کتا تعینات کیا جائے گا اور کامیابی کی صورت میں اس پروگرام کو مزید بڑھایا جائے گا۔

alphanew