ملکی تاریخ میں پہلی بار تھرپارکر کا نوجوان پاک فضائیہ میں پائلٹ بھرتی ملکی تاریخ میں پہلی بار تھرپارکر کا نوجوان پاک فضائیہ میں پائلٹ بھرتی
 ملکی تاریخ میں پہلی بار  سندھ کے ضلع تھرپارکر  سے تعلق رکھنے والا نوجوان پاک فضائیہ میں بطور جی ڈی پائلٹ بھرتی ہو گیا۔... ملکی تاریخ میں پہلی بار تھرپارکر کا نوجوان پاک فضائیہ میں پائلٹ بھرتی

 ملکی تاریخ میں پہلی بار  سندھ کے ضلع تھرپارکر  سے تعلق رکھنے والا نوجوان پاک فضائیہ میں بطور جی ڈی پائلٹ بھرتی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ کے سب سے بڑے ضلع تھر پارکر سے تعلق رکھنے والے راہول دیو کو پاک فضائیہ میں بطور پائلٹ آفیسر منتخب کر لیا گیا ہے۔

آل پاکستان ہندو پنچایت کے سیکرٹری روی دوانی نے کہا ہے کہ اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے بہت سے نوجوان سول اور آرمی آفیسرز کی صورت موجود ہیں جب کہ ملک میں بہت سے ہندو ڈاکٹر بھی اپنی صلاحیتیں منوا رہے ہیں، اگر حکومت اقلیتوں کا اسی طرح خیال رکھے تو آنے والے چند برس میں راہول دیو جیسے نوجوان قوم کی خدمت کے لیے پیش ہوتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ پاک فوج، پولیس اور رینجرز سمیت مختلف قومی اداروں میں ہندو اور سکھ افسران ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

alphanew