مقبوضہ کشمیر : مجاہدین سے جھڑپ میں بھارتی فوج کے کرنل اور میجر سمیت 4 فوجی ہلاک مقبوضہ کشمیر : مجاہدین سے جھڑپ میں بھارتی فوج کے کرنل اور میجر سمیت 4 فوجی ہلاک
مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں مجاہدین سے جھڑپ کے دوران بھارتی فوج کے کرنل اور میجر سمیت 4 فوجی ہلاک... مقبوضہ کشمیر : مجاہدین سے جھڑپ میں بھارتی فوج کے کرنل اور میجر سمیت 4 فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں مجاہدین سے جھڑپ کے دوران بھارتی فوج کے کرنل اور میجر سمیت 4 فوجی ہلاک ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں چھنجی مولا کے مقام پر قابض بھارتی فوج نے علاقے کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔

کے ایم ایس نے بتایا کہ بھارتی فوج کے آپریشن کی قیادت کرنے والے کرنل اشوتوش شرما دیگر 4 اہلکاروں سمیت ایک گھر کی تلاشی کیلئے گھسے تو مکان میں پناہ لیے ہوئے مجاہدین نے انہیں ہلاک کردیا۔

اس دوران قابض بھارتی فورسز نے مزید نفری بلائی اور مکان کو گھیرے میں لے لیا تاہم مجاہدین اورقابض فوج میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا۔

بعدازاں بھارتی فوج نے مکان کو گن پاؤڈر چھڑک کر آگ لگادی جس کے باعث دونوں مجاہدین بھی شہید ہوگئے۔

کے ایم ایس کے مطابق مجاہدین سے جھڑپ میں بھارتی فوج کے کرنل اورمیجر سمیت 4 فوجی اہلکار جبکہ بھارتی پولیس کا سب انسپکٹربھی مارا گیا۔

ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں میں کرنل اشوتوش شرما اور میجر انوج سود بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی قابض فوج کی جانب سے مقبوضہ وادی میں وحشیانہ کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے اور گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران قابض فوج نے جعلی آپریشن کے نام پر  20 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا ہے۔

اس کے علاوہ قابض فوج نے رمضان المبارک میں بھی کئی کشمیریوں کے مکانات کو تباہ کردیا ہے۔

alphanew