اگلے دو، تین ماہ کورونا کا مقابلہ کر گئے تو مشکل سے باہر آجائیں گے: فواد چوہدری اگلے دو، تین ماہ کورونا کا مقابلہ کر گئے تو مشکل سے باہر آجائیں گے: فواد چوہدری
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگلے دو، تین ماہ کورونا کا مقابلہ کرگئے تو مشکل سے باہر آ جائیں... اگلے دو، تین ماہ کورونا کا مقابلہ کر گئے تو مشکل سے باہر آجائیں گے: فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگلے دو، تین ماہ کورونا کا مقابلہ کرگئے تو مشکل سے باہر آ جائیں گے۔

 جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 9مئی کو لاک ڈاؤن نرم ہو گا یا چلے گا یہ ابھی طے نہیں کیا جاسکتا، ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ سندھ حکومت غیر سنجیدہ پریس کانفرنس کر رہی ہے، سندھ حکومت کو لاک ڈاؤن کے اقدامات کا شاید خاطر خواہ نتیجہ حاصل نہیں ہو رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت حکومت کوکوئی سیاسی چیلنج نہیں، ایک ہی لیڈر ہے جس کا نام عمران خان ہے، کچھ نہیں ہو رہا ،سارے پرانی تنخواہ پرکام کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگلے دو تین ماہ کورونا کا مقابلہ کرگئے تو مشکل سے باہر آ جائیں گے، 26 مارچ کو حفاظتی سامان کی قلت تھی اور آج  ہم ایکسپورٹ کے قابل ہوگئے ہیں، ماسک،حفاظتی کِٹس سمیت کون سا سامان ایکسپورٹ کرنا ہے وزیر اعظم پیر کو اجلاس میں فیصلہ کریں گے۔

پارلیمنٹ کا ورچوئل اجلاس بُلانے کی حمایت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی فیصلوں میں پارلیمنٹ کا شامل ہونا ضروری ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 9 مئی تک لاک ڈاؤن ہے جب کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن کو پورے رمضان میں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

alphanew