سوڈان میں پھنسے 252 پاکستانیوں کی خصوصی پرواز سے کراچی آمد سوڈان میں پھنسے 252 پاکستانیوں کی خصوصی پرواز سے کراچی آمد
افریقی ملک سوڈان میں پھنسے ڈھائی سو سے زائد پاکستانی شہری قومی ائیرلائن کی خصوصی پرواز سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے... سوڈان میں پھنسے 252 پاکستانیوں کی خصوصی پرواز سے کراچی آمد

افریقی ملک سوڈان میں پھنسے ڈھائی سو سے زائد پاکستانی شہری قومی ائیرلائن کی خصوصی پرواز سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے بین الاقوامی ائیرپورٹ سے روانہ ہونے والی پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 786 نے جناح ٹرمینل پر لینڈ کیا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق وطن واپس لوٹنے والے لگ بھگ 252 پاکستانیوں کی کراچی ائیرپورٹ پر کورونا وائرس کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ ان مسافروں کا سول ایوی ایشن کی ٹیم اور محکمہ صحت سندھ کا عملہ کورونا وائرس کے حوالے سے طبی معائنہ بھی کر رہا ہے۔

کورونا وائرس سے کلیئر مسافروں کو کراچی ائیرپورٹ سے خصوصی سرکاری انتظامات کے تحت نادرن بائی پاس پر قائم قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جارہا ہے جبکہ ایسے مسافر جو ہوٹل میں قیام اور طعام کے اخراجات خود برداشت کرسکتے ہیں انہیں ائیرپورٹ کی حدود میں ہی واقع نجی ہوٹل منتقل کیا جارہا ہے جہاں انتظامیہ نے ہوٹل کے ایک مخصوص حصے کو کورونا وائرس کا قرنطینہ سینٹر کا درجہ دے رکھا ہے اور وہاں 24 گھنٹے پولیس کا پہرہ ہے۔

alphanew