یوٹیلیٹی اسٹورز سے افطار کے بعد بھی خریداری کی جاسکے گی یوٹیلیٹی اسٹورز سے افطار کے بعد بھی خریداری کی جاسکے گی
لاہور: حکومت پنجاب نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے اوقات کار بڑھانے کا حکم دے دیا اور اب افطار کے بعد بھی عوام خریداری کرسکیں گے۔... یوٹیلیٹی اسٹورز سے افطار کے بعد بھی خریداری کی جاسکے گی

لاہور: حکومت پنجاب نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے اوقات کار بڑھانے کا حکم دے دیا اور اب افطار کے بعد بھی عوام خریداری کرسکیں گے۔

مراسلے کے مطابق اب یوٹیلیٹی اسٹورز صبح 9 سے رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے اور شہری افطار کے بعد بھی خریداری کرسکیں گے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر سماجی فاصلہ اور گاہکوں کیلئے سینیٹائزرز کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران گروسری اور دیگر کاروبار صبح 9 سے 4 بجے تک کھولنے کی اجازت ہے۔

alphanew