چینی حکمران جماعت کا کورونا کیخلاف جنگ میں حمایت پر شہباز شریف کو تہنیتی خط چینی حکمران جماعت کا کورونا کیخلاف جنگ میں حمایت پر شہباز شریف کو تہنیتی خط
چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی)  نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف... چینی حکمران جماعت کا کورونا کیخلاف جنگ میں حمایت پر شہباز شریف کو تہنیتی خط

چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی)  نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے نام تہنیتی خط لکھا ہے۔

سی پی سی نے شہبازشریف کے نام 3 صفحات پر مشتمل تہنیتی خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی ایک اہم سیاسی قوت ہے جس نے چین پاکستان سدابہار اسٹرٹیجک اینڈ کوآپریٹو پارٹنر شپ کو فروغ دینے میں گراں قدرکام کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سی پی سی روابط اور تعاون کو مزید گہرا کرنے کیلئے تیار ہے۔

خط میں مزید لکھاگیاکہ کورونا کے خلاف جنگ میں چین کی حمایت اور یکجہتی کے اظہار پر شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) کے مشکور ہیں۔

خط کے مطابق کورونا نے تمام ممالک میں عوام کی صحت وسلامتی کو خطرات سے دوچار کردیا ہے، ہم کورونا کے انسداد کیلئے اپنا تجربہ بانٹیں گے اور تعاون پر مبنی اقدامات کرتے رہیں گے۔

alphanew