عراقی شہر کرکوک میں انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر پر داعش کا خودکش حملہ، 4 افراد زخمی عراقی شہر کرکوک میں انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر پر داعش کا خودکش حملہ، 4 افراد زخمی
عراق کے شہر کرکوک میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) نے انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر پر حملہ کردیا۔ مقامی ٹی وی... عراقی شہر کرکوک میں انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر پر داعش کا خودکش حملہ، 4 افراد زخمی

عراق کے شہر کرکوک میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) نے انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر پر حملہ کردیا۔

مقامی ٹی وی کے مطابق کرکوک میں قائم ڈائریکٹوریٹ آف کاؤنٹر ٹیرر ازم اینڈ انٹیلی جنس کے دفتر میں 2 حملہ آوروں نے گھسنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی تو حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

دھماکے کے نتیجے میں دونوں حملہ آور موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب شدت پسند تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ خیال رہے کہ 2013 میں بھی دہشت گردوں نے اسی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا تھا۔ 

alphanew