اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر میں کورونا وائرس کے 8 کیسز سامنے آگئے اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر میں کورونا وائرس کے 8 کیسز سامنے آگئے
اسلام آباد میں ایک نجی ٹی وی چینل کے دفتر میں کورونا وائرس کے 8 کیسز سامنے آگئے۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کے مطابق... اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر میں کورونا وائرس کے 8 کیسز سامنے آگئے

اسلام آباد میں ایک نجی ٹی وی چینل کے دفتر میں کورونا وائرس کے 8 کیسز سامنے آگئے۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے بیورو آفس میں عملے کے 8افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

حمزہ شفقات  کا کہنا ہے کہ ٹی وی چینل کے بیورو آفس اسلام آبادکو سِیل کردیاگیا ہے اور  دفترکو ڈس انفیکٹ کیاجارہا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان ( اے پی پی) کے دفتر میں بھی ایک صحافی میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا کا کیس سامنے آنے کے بعد اے پی پی کا آفس سیل کردیا گیا ہے اور  آفس کو ڈس انفیکٹ کیاجارہا ہے۔

اے پی پی انتظامیہ کی جانب سے بھی صحافی میں کورونا اور دفتر سیل کرنےکی تصدیق کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہزار 700  سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 286 افراد ہلاک  ہوچکے ہیں۔

alphanew