وزیر اعظم اور آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
وزیر اعظم عمران خان نے  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ  انٹر سروسز انٹیلی جنس( آئی ایس آئی)  کے ہیڈ کوارٹرز کا... وزیر اعظم اور آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

وزیر اعظم عمران خان نے  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ  انٹر سروسز انٹیلی جنس( آئی ایس آئی)  کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

وزیراعظم آفس اعلامیے کے مطابق دورے کے موقع پر وزیر اعظم  اور آرمی چیف کے علاوہ ، وفاقی وزراء اور مشیران بھی موجود تھے۔

ڈائریکٹر جنرل  آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا اور  انہیں داخلی اور خارجی محاذوں پر درپیش چیلینجز کے ساتھ کورونا کے اثرات پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

 اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے اعلیٰ ریاستی ایجنسی آئی ایس آئی کی خدمات اور قربانیوں کو بھی سراہا۔

alphanew