کتابوں کے عالمی دن پر آئی سی سی کا یہ دلچسپ گیم کھیلیں کتابوں کے عالمی دن پر آئی سی سی کا یہ دلچسپ گیم کھیلیں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کتابوں کے عالمی دن کے موقع پر شائقین سے ایک دلچسپ “کرکٹ بک” گیم شیئر کیا ہے۔... کتابوں کے عالمی دن پر آئی سی سی کا یہ دلچسپ گیم کھیلیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کتابوں کے عالمی دن کے موقع پر شائقین سے ایک دلچسپ “کرکٹ بک” گیم شیئر کیا ہے۔

 آج دنیا بھر میں کتابوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے “ورلڈ بک ڈے” منایا جارہا ہے جس کی مناسبت سے آئی سی سی نے ایک جِف کے ذریعے یہ دلچسپ گیم ترتیب دیا ہے۔

کرکٹ بک جف کے ایک پیج پر مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کی تصاویر جب کہ دوسرے پیج پر اسکور، آؤٹ یا فری ہٹ جیسے کرکٹ قوانین موجود ہیں۔

آئی سی سی نے ایک ٹوئٹ میں شائقین سے کہا کہ وہ 6 مرتبہ کرکٹ بک پر ٹیپ کریں یعنی روکیں اور جیسے ہی چھ گیندوں کا یہ اوور ختم ہو تو اپنا اسکور شیئر کریں۔

alphanew