اسٹیٹ بینک کی کمرشل بینکوں کو مارچ اور جون کیلئے منافع تقسیم نہ کرنے کی ہدایت اسٹیٹ بینک کی کمرشل بینکوں کو مارچ اور جون کیلئے منافع تقسیم نہ کرنے کی ہدایت
اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو مارچ اور جون 2020 کیلئے منافع تقسیم نہ کرنے کی ہدایت کردی۔  کمرشل بینکوں کےسربراہوں کو خط میں... اسٹیٹ بینک کی کمرشل بینکوں کو مارچ اور جون کیلئے منافع تقسیم نہ کرنے کی ہدایت

اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو مارچ اور جون 2020 کیلئے منافع تقسیم نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

 کمرشل بینکوں کےسربراہوں کو خط میں اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ نقد یا اسٹاک منافع دونوں پر ممانعت ہوگی، اگر منافع کی تقسیم ضروری ہو تو بینکس اسٹیٹ بینک کو قائل کریں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے یہ فیصلہ کورونا کے بینکنگ سیکٹر پر اثرات سے بچاؤ کیلئے کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایک ماہ کے دوران شرح سود میں 4 اعشاریہ 25 فیصد کمی کی جاچکی ہے۔

اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک نے کورونا وائرس کے حوالے سے جاری لاک ڈاؤن میں ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے  قرض اسکیم بھی متعارف کرائی ہے۔

alphanew