ڈالر دو روپے سستا، اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ڈالر دو روپے سستا، اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ملا جلا رجحان رہا اور  کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 پوائنٹس اضافے سے 32 ہزار 464 پر... ڈالر دو روپے سستا، اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ملا جلا رجحان رہا اور  کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 پوائنٹس اضافے سے 32 ہزار 464 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رحجان دیکھنے میں آیا، ٹریڈنگ کے آغاز میں 100 انڈیکس 32ہزار 422 پوائنٹس سے 31ہزار 893 کی سطح پر چلا گیا۔

بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس  41 پوائنٹس اضافے سے 32 ہزار 464 کی سطح  پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 744 پوائنٹس کے بینڈ میں رہاجب کہ حصص بازار میں آج 23 کروڑ شیئرز کے سودے 10 ارب روپے میں طے ہوئے۔

اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2 ارب بڑھ کر 6105 ارب روپے ہوگئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2روپے کمی

دوسری جانب  انٹر بینک میں ڈالر 77 پیسے سستا ہوکر 160روپے 36 پیسےکاہوگیا ہے، ایک ہفتےکے دوران انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت 6روپے62 پیسے کم ہوئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی اور ایک امریکی ڈالر 2روپے کمی کے بعد 159 روپے50 پیسے کاہوگیا جب کہ  یورو 1 روپے کم ہوکر 172 روپے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں برطانوی  پاؤنڈ 2روپے سستا ہوکر 197روپےکاہوگیا ہے جب کہ سعودی ریال 30 پیسے سستا ہوکر 40 روپے 40 پیسے کا ہوگیا۔

alphanew