دوسروں کو احتیاط کا مشورہ دینے والی وزیر صحت پنجاب کی بے احتیاطی سامنے آگئی دوسروں کو احتیاط کا مشورہ دینے والی وزیر صحت پنجاب کی بے احتیاطی سامنے آگئی
وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد دوسروں کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاط کا مشورہ دیتی ہیں تاہم ان کی اپنی بے احتیاطی... دوسروں کو احتیاط کا مشورہ دینے والی وزیر صحت پنجاب کی بے احتیاطی سامنے آگئی

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد دوسروں کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاط کا مشورہ دیتی ہیں تاہم ان کی اپنی بے احتیاطی سامنے آگئی ہے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر صحت یاسمین راشد نے نہ ہی سماجی دوری کا خیال رکھا ،نہ ہی ماسک لگایا۔

دوسروں کوماسک استعمال کرنےکی تاکید کرنے والی صوبائی وزیر پریس کانفرنس میں کئی بار کھانستی رہیں اور اپنا چہرہ دوپٹّے سے صاف کرتی رہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں محکمہ صحت کے ناکافی اقدامات پر یاسمین راشد سے شکوہ کیا تھا جس کے بعد یاسمین راشد نے کہا تھا کہ وہ خود ملتان جاکر معاملات کا جائزہ لیں گی۔

پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ  وہ وزیر خارجہ کے تحفظات دور کرنے ملتان آئی ہیں،  جی ٹی روڈ کورونا وائرس سے متعلق ہمارا ہاٹ اسپاٹ ہے۔

صوبائی وزیرصحت نےکہا کہ وزیرخارجہ کو کسی نےغلط بتایا ہے، ملتان کا کوئی وینٹی لیٹر کہیں نہیں گیا،کورونا سےمتاثر ہونے والے نشتر اسپتال کے 26 ڈاکٹرز کے ٹیسٹ دوبار منفی آئے ہیں اور اب وہ کام پر واپس آسکتے ہیں۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہر ڈاکٹر کو این 95 ماسک دیا گیا ہے، ہر ہفتہ یہ تبدیل کیاجاتا ہے  اور ملتان میں 3 ہز ار 608 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

alphanew