بھارت: لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ایک روز میں 1500 سے زائد کورونا کیسز آگئے بھارت: لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ایک روز میں 1500 سے زائد کورونا کیسز آگئے
بھارت میں ایک ہی روز میں 1553 افراد میں مہلک کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 17... بھارت: لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ایک روز میں 1500 سے زائد کورونا کیسز آگئے

بھارت میں ایک ہی روز میں 1553 افراد میں مہلک کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

بھارت میں جاری لاک ڈاؤن کو 3 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے لیکن آج سے بھارتی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے 20 اپریل سے کریانہ، گوشت، سبزی، دودھ اور چارہ بیچنے والی دکانیں کھولنے  کی اجازت دی گئی ہے جبکہ اس کے علاوہ الیکٹریشن، پلمبر، میکینک، کارپینٹر، کورئیرز اور ٹی وی کیبل کی دکانیں بھی کھولی جائیں گی۔

ایک ہی روز میں 15 سو سے زائد کیسز رپورٹ

دوسری جانب لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی ایک دن میں 1535 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اموات بھی 559 تک جاپہنچی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس سے سب سے زیادہ تشویشناک صورتحال ریاست مہارشٹرا میں ہے جہاں 283 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 4483 تک جا پہنچی ہے۔مہاراشٹرا کا شہر ممبئی سب سے زیادہ متاثر ہے۔

اس کے علاوہ پونے، اندور، جے پور، کولکتہ سمیت ویسٹ بنگال کے کچھ علاقوں میں بھی کورونا کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کرفیو کے باعث بھارت کے 59 اضلاع میں ایک بھی مہلک کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا۔

alphanew