شرمیلا اور بلاول کی ‘پیپلز بس سروس’ میں پہلی سواری کی سیلفی وائرل
 رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی نے کراچی کی پیپلز بس سروس میں لی گئی اپنی پہلی سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کردی جو کہ... شرمیلا اور بلاول کی ‘پیپلز بس سروس’ میں پہلی سواری کی سیلفی وائرل

 رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی نے کراچی کی پیپلز بس سروس میں لی گئی اپنی پہلی سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کردی جو کہ وائرل ہو رہی ہے۔

27 جون بروز پیر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ’پیپلز بس سروس‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا، اس حوالے سے شرمیلا فاروقی نے مائیکرو  بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر  پر  اپنی نئی سیلفی شیئر کی۔

مذکورہ سیلفی ’ بس سروس‘ کے پہلے سفر کے دوران لی گئی جس میں شرمیلا فاروقی کے ہمراہ سعید غنی اور مرتضیٰ وہاب کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

شرمیلا فاروقی نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘وعدہ پورا ہوگیا ہے’۔

واضح رہے کہ پیپلز بس سروس کے تحت کراچی میں 7 روٹس پر 240 بسیں چلائی جائیں گی۔

پہلے مرحلے میں بس سروس ملیر ماڈل کالونی سے ٹاور کے لیے شروع کی جا رہی ہے اور بس کا کرایہ زیادہ سے زیادہ 50 روپے مختص کیا گیا ہے۔

alphanew

No comments so far.

Be first to leave comment below.

Your email address will not be published.