لاہور میں بذریعہ ڈرون ہیروئن بھارت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
لاہور کے سرحدی علاقے میں ڈرون کے ذریعے مبینہ طور پر ہیروئن بھارت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ بھارتی بارڈرسکیورٹی فورسزکی جانب... لاہور میں بذریعہ ڈرون ہیروئن بھارت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

لاہور کے سرحدی علاقے میں ڈرون کے ذریعے مبینہ طور پر ہیروئن بھارت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

بھارتی بارڈرسکیورٹی فورسزکی جانب سے ڈرون پر فائرنگ کی اطلاع تھی جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق اس سلسلے میں 4 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ ملزمان سے تفتیش بھی جاری ہے۔

alphanew