گورنر نے جو آئین کی تشریح کی اسے عدالت نے غلط قراردیا: عطا تارڑ
لاہور:  مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا  ہےکہ گورنر آئین کی تشریح اپنے تئیں کررہے تھے جس کو عدالت نے غلط قراردیا۔... گورنر نے جو آئین کی تشریح کی اسے عدالت نے غلط قراردیا: عطا تارڑ

لاہور:  مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا  ہےکہ گورنر آئین کی تشریح اپنے تئیں کررہے تھے جس کو عدالت نے غلط قراردیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ گورنر کل یا کل سے پہلے حلف برداری کی تقریب کرائیں، گورنر پر لازم ہے کہ وہ آئین کی پاسداری کریں، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد حلف لینا لازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر آئین کی تشریح اپنے تئیں کررہے تھے جس کو عدالت نے غلط قراردیا، ہائیکورٹ کے حکم پر صدر نے عمل درآمد نہیں کرایا، صدراور گورنر پنجاب نے آئین شکنی کی ہے۔

لیگی رہنما نے گورنر پنجاب کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو عہدے سے ہٹانے کی ایڈوائس بھیجی جا چکی، عزت سے گھرچلے جاؤ۔

alphanew