شیخ رشید کی خدامِ مدینہ منورہ کے ہمراہ افطاری
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عمرے کی ادائیگی کی غرض سے ان دنوں سعودی عرب میں قیام پذیر ہیں۔... شیخ رشید کی خدامِ مدینہ منورہ کے ہمراہ افطاری

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عمرے کی ادائیگی کی غرض سے ان دنوں سعودی عرب میں قیام پذیر ہیں۔

عمرے کی ادائیگی کے بعد شیخ رشید نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پر دعا مانگتے ہوئے تصویر بھی جاری کی۔

شیخ رشید کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک اور تصویر شیئر کی گئی جس میں وہ  مدینہ منورہ کے خدام کے ساتھ افطاری کرتے نظر آرہے ہیں۔

شیخ رشید کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پیغام میں بتایا گیا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد مدینہ منورہ کے خدام کے ساتھ افطاری کررہے ہیں۔

اس سے قبل شیخ رشید کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد روضہ رسولﷺ پر حاضری کی تصویر بھی شیئر کی گئی تھی۔

alphanew