لاہور عمران خان کے عشق میں گرفتار ہے: شان شاہد
Entertainment April 19, 2022 alphanew

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
اداکار شان شاہد نے عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کیا اور ان کے حق میں متعدد ٹوئٹس کیں جن میں سے ایک میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’عمران خان لاہور تیرے عشق میں ہے اور تیرے عشق کے چڑھ گئے رنگ‘۔
شان نے ایک اور ٹوئٹ میں لاہور میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے تحریر کیا کہ ’آواز دو عمران خان، ہم آپ کے ساتھ حق کے راستوں پر کھڑے ہیں، لاہور آپ کا منتظر ہے‘۔
اداکار نے پی ٹی آئی چیئرمین کے حق میں کچھ دیگر ٹوئٹس بھی کیں۔
واضح رہے کہ عمران خان پشاور اور کراچی کے بعد اب حکومت مخالف پنڈال لاہور میں سجائیں گے، عمران خان 21 اپریل کو زندہ دلانے لاہور میں جلسہ کریں گے۔