مسقط سے 150 پاکستانی کراچی پہنچ گئے، 55 عمانی وطن روانہ مسقط سے 150 پاکستانی کراچی پہنچ گئے، 55 عمانی وطن روانہ
مسقط میں پھنسے 150 پاکستانیوں کو عمان کی سلام ائری کی خصوصی پرواز نے کراچی پہنچا دیا ہے جب کہ یہاں سے 15 خواتین... مسقط سے 150 پاکستانی کراچی پہنچ گئے، 55 عمانی وطن روانہ

مسقط میں پھنسے 150 پاکستانیوں کو عمان کی سلام ائری کی خصوصی پرواز نے کراچی پہنچا دیا ہے جب کہ یہاں سے 15 خواتین سمیت 55 عمانی شہریوں کو مسقط روانہ کیا گیا ہے۔

سلام ایئر کی فلائٹ او وی 9205 کے مسافروں میں عمان سے بے دخل کیے گئے پاکستانی شہری بھی شامل تھے جو مسقط کی جیل میں قید تھے اور کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے عمان کے سلطان کی خصوصی ہدایت پر انہیں رہا کر کے پاکستان بھیجا گیا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی پہنچتے ہی تمام مسافروں کو کورونا وائرس کی اسکینگ کے بعد خصوصی انتظامات کے تحت قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں کمشنر کراچی کی ہدایت پر چھ خصوصی ائیرکنڈیشن مسافر گاڑیاں کراچی ائریپورٹ پر مامور کی گئی تھیں۔

ائرکپورٹ ذرائع کے مطابق عمان حکومت کی درخواست پر پاکستان نے سلام ائرا کی خصوصی پرواز کو اپنے شہری واپس لے جانے کے لیے کراچی لینڈنگ کی اجازت دی۔

کراچی کے عمان قونصلیٹ کے توسط سے 15 خواتین سمیت 55 مسافر اسی فلائٹ او وی 9206 سے مسقط گئے، جناح ٹرمینل پر سول ایوی ایشن اسٹاف نے ان مسافروں کو اسکیننگ کے بعد مکمل سینی ٹائز کیا جب کہ ان کے سامان پر بھی جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔

عمان قونصلیٹ کی فراہم کردہ فہرست کے مطابق ہی تمام مسافروں کو فلائٹ کے لیے بورڈنگ دی گئی۔

alphanew