عمران خان پہلے چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد کرتے رہے
عمران خان گزشتہ سال جنوری تک جس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے رہے، آج ان ہی کی تعیناتی... عمران خان پہلے چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد کرتے رہے

عمران خان گزشتہ سال جنوری تک جس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے رہے، آج ان ہی کی تعیناتی پر یوٹرن لے کر اس کی ذمے داری اسٹبلشمنٹ پر ڈال دی۔

گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ جن دنوں سکندر سلطان راجہ کو الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا، ان دنوں اپوزيشن جماعتوں سے بات چیت تعطل کا شکار تھی۔

22جنوری 2021کو عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے چیف الیکشن کمشنر پر مکمل اعتماد کااظہار کیا تھا۔

شیخ رشید بھی سکندر سلطان راجا کی نہ صرف تعریفیں کرتے رہے بلکہ انہیں محنتی، ایماندار اور اپنے کام سے کام رکھنے والے انتھک افسر کا خطاب دے چکے ہیں۔ 

شیخ رشید نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر درخواست کی تھی کہ یا تو انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد بطور سیکرٹری ریلوے ایکس ٹینشن دے دی جائے اور ایسا ممکن نہ ہو تو انہیں فیڈرل پبلک سروسز کمیشن کے رکن یا پھر کسی خودمختار وفاقی ادارے کے سربراہ کے طور پر رکھ لیا جائے۔

alphanew