اسمبلی میں پولیس کیسے داخل ہوئی؟ آئی جی پنجاب کو 1ماہ کی سزا دینگے، پرویز الہٰی
پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے لیے مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے امیدوار پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ایوان میں پولیس کے... اسمبلی میں پولیس کیسے داخل ہوئی؟ آئی جی پنجاب کو 1ماہ کی سزا دینگے، پرویز الہٰی

پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے لیے مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے امیدوار پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ایوان میں پولیس کے داخلے پر آئی جی پنجاب کو ایک ماہ کی سزا دی جائے گی۔

پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ پولیس کیسے ایوان کے اندر داخل ہوئی ؟اس کے ذمہ دار آئی جی پنجاب ہیں ،ان کو ایوان میں بلا کر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور ایک ماہ کی سزا دی جائے گی۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا، اسمبلی میں پولیس آنےکا کریڈٹ مسلم لیگ ن اور لوٹوں کو جاتا ہے۔

alphanew