کراچی: لانڈھی کورنگی میں ایم کیو ایم حقیقی اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے
کراچی کے علاقوں کورنگی اور لانڈھی میں ایم کیو ایم حقیقی اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔ عمران خان کے خلاف تحریک... کراچی: لانڈھی کورنگی میں ایم کیو ایم حقیقی اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے

کراچی کے علاقوں کورنگی اور لانڈھی میں ایم کیو ایم حقیقی اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر وزیراعظم کے منصب سے ہٹنے کے بعد کچھ روز قبل حیدرآباد میں تحریک انصاف کے مظاہرے کے دوران ایم کیو ایم حقیقی کا جھنڈا جلانے کے ردعمل میں کورنگی لانڈھی میں حالت کشیدہ ہوگئے۔

ایم کیو ایم حقیقی کا جھنڈے پکڑے کارکنان نے پی ٹی آئی الیاس گوٹھ کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور پارٹی پارچم اور بینرز جلادیے  جب کہ تحریک انصاف کے دفتر کے باہر آفاق احمد اور ایم کیو ایم حقیقی کی وال چاکنگ کردی۔

دفتر پر حملے کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکن ایم کیو ایم حقیقی کے مرکز بیت الحمزہ کے باہر جمع ہوگئے اور وال چاکنگ اور پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کی۔

اس کے علاوہ باغ کورنگی میں بھی پی ٹی آئی کے دفتر پر حملہ کرکے دفتر کے باہر لگے پی ٹی آئی کے جھنڈوں اور بینرز کو جلاکر پی ٹی آئی کے خلاف وال چاکنگ کردی گئی۔

کورنگی میں خراب صورتحال پر سابق گورنر عمران اسماعیل نے ردعمل دیا کہ ہمیں خبر ملی کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں نے ہماری جھنڈے جلائے ہیں، ہم پر امن لوگ ہیں، آپ سے گزارش ہے کہ انتشار کی طرف نہ جائیں۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لانڈھی میں بیت الحمزہ کے باہر صورتحال نارمل ہوگئی ہے،اس وقت کورنگی میں کہیں پر بھی حالات کشیدہ نہیں جب کہ کسی جماعت  کے کارکن کی گرفتاری بھی عمل میں نہیں آئی۔

alphanew