سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے انہیں حکومت مخالف مہم شروع کرنے پر طنز کا نشانہ بنایا ہے۔ ریحام...
سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے انہیں حکومت مخالف مہم شروع کرنے پر طنز کا نشانہ بنایا ہے۔
ریحام خان نے اپنی ٹوئٹ میں رواں برس 4 مارچ کو ہونے والے پشاور دھماکے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 4 مارچ 2022 کو پشاور کی مسجد میں دھماکے سے درجنوں نمازی شہید ہوئے۔
4th March 2022 – a blast in #Peshawar mosque martyred dozens of worshippers. #ImranKhan did not go to visit Peshawar for solidarity with the victims’ families and now Khan is starting his anti-government campaign from Peshawar, a city that he still in government.
انہوں نے لکھا کہ عمران خان متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے پشاور نہیں گئے تھے اور اب وہ اپنی حکومت مخالف مہم پشاور سے شروع کر رہے ہیں۔
ریحام کا کہنا تھا کہ وہ شہر جہاں عمران خان اب بھی حکومت میں ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج پشاور سے حکومت مخالف احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے، وہ آج رات 9 بجے پشاور میں موٹر وے چوک کے قریب رنگ روڈ پر جلسے سے خطاب کریں گے۔