غیر ملکی سفراء سے صرف ملاقات کو غداری نہیں کہا جاسکتا، طاہر اشرفی
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی نےکہا ہےکہ غیر ملکی سفراء سیاسی و مذہبی قائدین سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں، صرف ملاقات کو... غیر ملکی سفراء سے صرف ملاقات کو غداری نہیں کہا جاسکتا، طاہر اشرفی

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی نےکہا ہےکہ غیر ملکی سفراء سیاسی و مذہبی قائدین سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں، صرف ملاقات کو غداری نہیں کہا جا سکتا۔

ایک بیان میں طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ بے بنیاد غداری اور دینی امور میں فتویٰ بازی درست نہیں، پاکستان کی مذہبی وسیاسی قیادت کو موجودہ صورت حال میں صبر سےکام لینا ہوگا، عدالت عظمیٰ کو قومی اسمبلی کے معاملے پر آئین کے مطابق فیصلہ کرنے دیا جائے،  عسکری قیادت اور سلامتی کے اداروں کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ  قومی قیادت پر غداری اور بےبنیاد فتویٰ بازی کی ہمیشہ مذمت کی ہے اور کرتے رہیں گے، غیر جانبدارانہ احتساب اور  انتخابات ہی پاکستان کے مسائل کا حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سفراء سیاسی و مذہبی قائدین سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں، صرف ملاقات کو غداری نہیں کہا جا سکتا،کسی غیر ملکی سفارتی نمائندے نے حکومت مخالف عدم  اعتماد کے لیے کہا تو اسے سامنے آنا چاہیے۔

alphanew