وزیراعظم کی ایم کیوایم سے ملاقات طے، حکومتی اتحاد میں رہنے کی درخواست کریں گے
وزیراعظم عمران خان اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان رہنماؤں کی ملاقات طے ہوگئی۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ایم کیوایم رہنما... وزیراعظم کی ایم کیوایم سے ملاقات طے، حکومتی اتحاد میں رہنے کی درخواست کریں گے

وزیراعظم عمران خان اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان رہنماؤں کی ملاقات طے ہوگئی۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ایم کیوایم رہنما رات 9 بجے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے بنی گالا جائیں گے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ایم کیوایم کو حکومتی اتحاد کا حصہ رہنے کی درخواست کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔

alphanew