سر ی نگر ہائی وے پر جلسےکی اجازت نہ ملنے پر ن لیگ نے دوسری درخواست جمع کرادی
مسلم لیگ ن نے اسلام آباد میں جلسے کے لیے دوسری درخواست ضلعی انتظامیہ کو جمع کرادی ہے۔ ذرائع کے مطابق جلسے کے لیے... سر ی نگر ہائی وے پر جلسےکی اجازت نہ ملنے پر ن لیگ نے دوسری درخواست جمع کرادی

مسلم لیگ ن نے اسلام آباد میں جلسے کے لیے دوسری درخواست ضلعی انتظامیہ کو جمع کرادی ہے۔

ذرائع کے مطابق جلسے کے لیے دوسری درخواست ضلعی انتظامیہ کو موصول ہوگئی ہے، ن لیگی رہنما طارق فضل چوہدری نےکشمیر ہائی وے سے ملحقہ گراؤنڈ میں جلسےکی اجازت مانگی ہے۔

 درخواست میں ضلعی انتظامیہ سےجلسےکی سکیورٹی کے انتظامات کرنےکی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ جلسےکی وجہ سے سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق کوئی راستہ  بند نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ  اس سےقبل مسلم لیگ ن نے سری نگر ہائی وے پر جلسہ کرنےکا این اوسی مانگا تھا تاہم یہ درخواست مسترد کردی گئی تھی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کا مہنگائی مکاؤ مارچ مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں لاہور سے روانہ ہوگیا ہے، مارچ کا پہلا  پڑاؤ آج گوجرانوالا میں ہوگا، 27 مارچ کو ن لیگ کا  مارچ دوبارہ اپنے سفر کا آغاز کرےگا اور 27 مارچ کو جہلم پہنچےگا اور 28 مارچ کو دوبارہ روانہ ہوگا۔

28 مارچ کو  ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ اسلام آباد میں داخل  ہوگا۔

alphanew