گھی سمیت 20 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، مہنگائی کی شرح 15.67 فیصد ہوگئی
ملک میں حالیہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگیا۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق حالیہ ہفتے... گھی سمیت 20 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، مہنگائی کی شرح 15.67 فیصد ہوگئی

ملک میں حالیہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق حالیہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.10 فیصد کا اضافہ ہوگیا اور مجموعی شرح 15.67 فیصد پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے 59 پیسے، ہفتے گھی کی فی کلوقیمت میں 5 روپے 15 پیسے اضافے  کے بعد 466 روپے 95 پیسے پرپہنچ گئی۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ بیف 94 پیسے، مٹن 5 روپے 80 پیسے فی کلو اور کیلے 4 روپے 43  پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔

alphanew