لاہور ٹیسٹ کا فیصلہ کن روز، ہدف کے تعاقب کیلئے پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں جاری سیریز  کے آخری ٹیسٹ میں ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ آسٹریلیا... لاہور ٹیسٹ کا فیصلہ کن روز، ہدف کے تعاقب کیلئے پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں جاری سیریز  کے آخری ٹیسٹ میں ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

آسٹریلیا نے گزشتہ روز اپنی دوسری اننگز 227 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی جس کے بعد پاکستان کو جیت کیلئے 351 رنز کا ہدف ملا تھا۔

کھیل کے آخری روز  پاکستان  نے بغیر کسی نقصان کے 73  رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا لیکن  پہلے سیشن میں ہی  عبد اللہ شفیق  27 رنز پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد آنے والے اظہر علی  بھی زیادہ دیر پچ پر نہ ٹھہر سکے۔

اظہر علی  کو لیون نے 105 کے مجموعے پر  صرف 17 رنز پر ہی  پویلین روانہ کردیا بعد ازاں امام الحق  70 اور فواد عالم 11 رنز بناکر  اور محمد رضوان 0 پر آؤٹ ہوگئے  اس وقت کپتان بابر اعظم اور  ساجد خان کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز 0-0 سے برابر ہے۔

alphanew