بلاول بھٹو نے آج کے دن کو اپنی فتح کا دن قرار دے دیا
اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج کے دن کو اپنی فتح کا دن قرار  دیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا... بلاول بھٹو نے آج کے دن کو اپنی فتح کا دن قرار دے دیا

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج کے دن کو اپنی فتح کا دن قرار  دیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ تین سال کی محنت کے بعد آج آرڈر آف ڈے پر عدم اعتماد کی تحریک آ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آگے جا کر جیت عوام کی ہو گی اور  شکست سلیکٹڈ کی ہو گی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں آج ہماری فتح کا دن ہے۔

alphanew