بھارتی خارجہ پالیسی کی تعریف، عمران خان کی تقریر کے انڈین میڈیا پر چرچے
وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ روز جلسہ عام میں بھارتی خارجہ پالیسی کی تعریف کے بیان کو بھارتی میڈیا نے بریکنگ نیوزکے طورپرپیش کیا۔ گزشتہ... بھارتی خارجہ پالیسی کی تعریف، عمران خان کی تقریر کے انڈین میڈیا پر چرچے

وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ روز جلسہ عام میں بھارتی خارجہ پالیسی کی تعریف کے بیان کو بھارتی میڈیا نے بریکنگ نیوزکے طورپرپیش کیا۔

گزشتہ روز درگئی میں جلسہ عام سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کی اورکہاکہ بھارت کو داد دیتا ہوں جس نے ہمیشہ آزاد خارجہ پالیسی رکھی، ایک جانب امریکا کا اتحادی ہے تو دوسری جانب پابندیوں کے باوجود روس سے تیل لے رہا ہے، ہماری خارجہ پالیسی بھی عوام کے مفاد میں ہوگی

وزیراعظم کے بیان کو بھارتی میڈیا نے بریکنگ نیوزکےطورپرپیش کیا اور کہاکہ پڑوسی ملک کے وزیراعظم کا بیان بھارتی خارجہ پالیسی کی کامیابی کا اعتراف ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم کے بیان پرسوشل میڈیا پر تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔  کسی نے کہا کہ عمران خان نے ایسی خارجہ پالیسی بنانے کی کوشش کیوں نہیں کی جس کو سراہا جائے؟ 

ایک نے لکھا حیران نہ ہوں عمران خان یوٹرن کے ماسٹر ہیں۔

alphanew