کراچی کے ارکان قومی اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات، قیادت پر اعتماد کا اظہار
وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے کراچی کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی... کراچی کے ارکان قومی اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات، قیادت پر اعتماد کا اظہار

وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے کراچی کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

ملاقات میں وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے ارکان قومی اسمبلی میں آفتاب صدیقی، سیف الرحمان، عطاءاللہ، اکرم چیمہ، فہیم خان، اسلم خان، عالمگیرخان، عبدالشکورشاد، کیپٹن جمیل، آفتاب جہانگیر، صائمہ ندیم اور نصرت وحید شامل تھے۔

alphanew