حکومت نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے ریفرنس دائر کر دیا
وفاقی حکومت نے منحرف اراکین کے معاملے پر آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کر دیا۔ صدر... حکومت نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے ریفرنس دائر کر دیا

وفاقی حکومت نے منحرف اراکین کے معاملے پر آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کر دیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے منظور ریفرنس اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے سپریم کورٹ میں دائر کیا ہے۔

اٹارنی جنرل کی جانب سے دائر ریفرنس میں سپریم کورٹ سے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے بارے میں رائے لی جائے گی۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ‏آرٹیکل 63 اے کے ریفرنس سے ہارس ٹریڈنگ،موقع پرستی،کرپشن کے ڈرامےختم ہو سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے منحرف ارکان نے اپنی جماعت ہی نہیں ملک کی پیٹھ میں خنجر گھونپا، منحرف ارکان کو سزا دینا اسی طرح اہم ہےجیسے ملک کے غداروں کو دی جاتی ہے۔

alphanew