عمران خان کہیں نہیں جارہے: اداکار منیب بٹ کا دعویٰ
 اداکار منیب بٹ نے بھی پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے دعویٰ  کیا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان اپنے عہدے پر... عمران خان کہیں نہیں جارہے: اداکار منیب بٹ کا دعویٰ

 اداکار منیب بٹ نے بھی پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے دعویٰ  کیا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

اپوزیشن ارکان کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریکِ عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد ان دنوں سیاسی صورتحال کافی گرم ہے، ایسے میں اداکار بھی اپنے خیالات ظاہر کررہے ہیں۔

اداکار منیب بٹ نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں دعویٰ کیا کہ میرے اس ٹوئٹ کو محفوظ کرلیں کہ وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔

منیب بٹ نے سوشل میڈیا صارفین سے اُن کی رائے دریافت کرتے ہوئے لکھا کہ ویسے اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے جس پر صارفین کا ملا لا ردعمل دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ تحریکِ عدم اعتماد پر ن لیگ، پیپلز پارٹی، اے این پی سمیت 86 اراکین کے دستخط ہیں۔

اس حوالے سے جہاں وزیراعظم عمران خان کے مخالفین سامنے آرہے ہیں تو وہیں ان کے حمایتی خوب ان کا ساتھ دیتے نظر آرہے ہیں۔

alphanew