عمران نہ ہو تو آپ کے گھر والے بھی ووٹ نہیں دیں گے، فواد کا نجیب ہارون کے بیان پر رعمل
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔... عمران نہ ہو تو آپ کے گھر والے بھی ووٹ نہیں دیں گے، فواد کا نجیب ہارون کے بیان پر رعمل

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

گزشتہ روزنجیب ہارون نے بھی عمران خان سے وزارت عظمیٰ کی قربانی مانگی تھی اور کہا تھاکہ پارٹی کے اندر کسی اور رہنما کو سامنے لایا جائے جس پر پارٹی اور اتحادیوں کا اتفاق ہو اور لوگوں کی جو شکایات ہیں ان پر توجہ دی جائے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ نجیب ہارون جذباتی آدمی ہیں وہ ایسی بات کررہے ہیں، مائنس عمران پی ٹی آئی کیا ہے؟ 

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ نجیب ہارون کوبتائیں عمران خان نہ ہو تو آپ کے گھروالے بھی آپ کوووٹ نہیں دیں گے۔

alphanew