پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا نے وائٹ بال سیریز کی میزبانی لاہور کے حوالے کردی
آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی لاہور کےحوالےکردی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور آسٹریلیا نے متفقہ طور پر میزبانی... پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا نے وائٹ بال سیریز کی میزبانی لاہور کے حوالے کردی

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی لاہور کےحوالےکردی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور آسٹریلیا نے متفقہ طور پر میزبانی لاہور کےسپرد کی۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ دونوں بورڈز نے مشاورت کے بعد 19 مارچ کی صبح فیصلہ کیا جس کے بعد 29،31 مارچ اور 2 اپریل کو تین ون ڈے میچز قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے جب کہ 5  اپریل کو واحد ٹی ٹوئنٹی میچ بھی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔

پی سی بی کے مطابق ون ڈے میچز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے جب کہ  ٹی ٹوئنٹی میچ مقامی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے شروع ہوگا۔

alphanew