پی ٹی آئی کارکنوں نے اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر دھاوا بول دیا، گیٹ توڑ کر اندر داخل
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے ایک بار پھر سندھ ہاؤس  پر دھاوا بول دیا۔ تحریک... پی ٹی آئی کارکنوں نے اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر دھاوا بول دیا، گیٹ توڑ کر اندر داخل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے ایک بار پھر سندھ ہاؤس  پر دھاوا بول دیا۔

تحریک انصاف کے کارکنوں نے سندھ ہاؤس کے دروازے پر لاتیں مار کر توڑ ڈالا اور احاطے میں داخل ہوگئے۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عطا اللہ نیازی بھی کارکنان کے ساتھ موجود ہیں۔

تحریک انصاف کے کارکن سندھ ہاؤس کے اندر احتجاج اور نعرے بازی کی۔ سندھ ہاؤس میں تعینات سندھ پولیس تحریک انصاف کے کارکنان کے سامنے بے بس ہے جبکہ اسلام آباد پولیس کی نفری بھی سندھ ہاؤس پہنچ گئی تاہم یہ نفری بھی پی ٹی آئی کارکنوں کو روکنے میں ناکام ہے۔

دوسری جانب اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کارکنان ریڈ زون میں موجود سندھ ہاؤس کے باہر پہنچے تھا جہاں احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سندھ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری سندھ ہاؤس کے باہر پہنچ گئی اور پی ٹی آئی کارکنوں کو واپس جانے کی ہدایت کی۔ اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے اسلام آباد پولیس کے ایس پی سے تلخ کلامی کی اور سندھ ہاؤس کے باہر سے واپس جانے سے انکار کردیا۔

بعدازاں مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا اور منتشر ہوگئے۔

alphanew