پی پی کی کارکنوں کو سندھ میں پی ٹی آئی ارکان کے گھروں کے باہر احتجاج کی ہدایت
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سندھ ہاؤس کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے بعد سیاسی گرما گرمی میں... پی پی کی کارکنوں کو سندھ میں پی ٹی آئی ارکان کے گھروں کے باہر احتجاج کی ہدایت

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سندھ ہاؤس کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے بعد سیاسی گرما گرمی میں اضافہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان پیپلزپارٹی نے گورنر ہاؤس سندھ کے باہر کارکنوں کو احتجاج کی کال دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیالوں کو سندھ میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کےگھروں کےباہربھی احتجاج کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان ریڈ زون میں داخل ہوگئے اور سندھ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سندھ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری سندھ ہاؤس کے باہر پہنچ گئی اور پی ٹی آئی کارکنوں کو واپس جانے کی ہدایت کی۔ اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے اسلام آباد پولیس کے ایس پی سے تلخ کلامی کی اور سندھ ہاؤس کے باہر سے واپس جانے سے انکار کردیا۔

alphanew