سندھ میں گورنر راج پر مشاورت مکمل، فیصلہ وزیراعظم کریں گے
اسلام آباد: سندھ میں گورنر راج کے معاملے پر وزارت داخلہ میں مشاورت  کا عمل مکمل کرلیاگیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید... سندھ میں گورنر راج پر مشاورت مکمل، فیصلہ وزیراعظم کریں گے

اسلام آباد: سندھ میں گورنر راج کے معاملے پر وزارت داخلہ میں مشاورت  کا عمل مکمل کرلیاگیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بنی گالہ میں وزیراعظم سے ملاقات سے قبل وزارت داخلہ میں ایک مشاورتی اجلاس کیا جس میں وزارت کے اعلیٰ حکام موجود تھے جب کہ اجلاس میں سندھ میں گورنر راج سے متعلق مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہناہےکہ اجلاس میں سندھ کے 400 پولیس اہکاروں کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجودگی پر بھی مشاورت کی گئی کہ سندھ پولیس اہلکاروں کی اسلام آباد میں تعیناتی کس قانون کے تحت ہے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہناہےکہ سندھ میں گورنر راج سے متعلق مشاورت مکمل کرلی گئی ہے اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں سندھ پولیس کی موجودگی کے معاملے پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد پولیس کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ بھی ہوگا۔

دوسری جانب وزیراعظم کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سندھ میں گورنر  راج کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں گورنر راج کے حوالے سےفیصلہ نہیں کیا جاسکا اور اس پرمزید مشاورت  کی جائےگی۔

alphanew