’مراد علی شاہ معاف کردویار ، آپ اتنا خوف کیوں پھیلا رہے ہیں‘ ’مراد علی شاہ معاف کردویار ، آپ اتنا خوف کیوں پھیلا رہے ہیں‘
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غلط بیانی کا... ’مراد علی شاہ معاف کردویار ، آپ اتنا خوف کیوں پھیلا رہے ہیں‘

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غلط بیانی کا الزام لگایا ہے۔

شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مراد علی شاہ صاحب معاف کردویار، آپ اتنا خوف کیوں پھیلا رہے ہیں،  اتنی غلط بیانی کیوں؟کس مشن پر ہیں آپ؟ میں آپ کی نیت پرشک نہیں کرنا چاہتا لیکن جب آپ کے سارے بیان دیکھتا ہوں تولگتا ہے کہ آپ کسی مشن پر ہیں۔

انہوں نےکہا کہ کورونا بہت خطرناک ہے درست، مگر  غلط بیانی مت کریں، بعض اوقات ریکارڈ کو درست کرنا مجبوری بن جاتی ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ مراد شاہ نے جذباتی پریس کانفرنس میں کہا کہ میں نے بھوک سے مرتے کسی کو نہیں دیکھا، سندھ ہائیکورٹ میں سندھ حکومت نے بتایا کہ قحط سے سندھ میں1340 بچےغذائی کمی کے باعث جاں بحق ہوئے

alphanew