پنجاب کی وزارت اعلیٰ، پرویز الٰہی کے حق میں پوسٹر لگ گئے
پنجاب میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا معاملہ کافی دنوں سے زیر بحث ہے اور نئے وزیراعلیٰ کے لیے مسلم لیگ ق کے رہنما اور... پنجاب کی وزارت اعلیٰ، پرویز الٰہی کے حق میں پوسٹر لگ گئے

پنجاب میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا معاملہ کافی دنوں سے زیر بحث ہے اور نئے وزیراعلیٰ کے لیے مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز پرویز الٰہی نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں بھی کہا تھا کہ دو اتحادی پارٹیوں نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ عدم اعتماد کے بعد دیکھتے ہیں لیکن چوہدری شجاعت نے کہا کہ نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب والا کام پہلے ہونا چاہیے۔

وزارت اعلیٰ کے سوال پر پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ وہ کچھ بولیں تب بات ہے ناں، اس وقت تو پی ٹی آئی سکتے میں ہے، ہم نے کہا تھا وزارت اعلیٰ پنجاب دیں، پھر آپ کے لیے بھی ووٹ کر لیں گے، اگر وزارت اعلیٰ ملی تو ہم اتحادیوں کی کمیاں خامیاں بھی پوری کریں گے۔

اب مسلم لیگ ق کے مرکزی دفتر کے باہر پرویز الٰہی کے حق میں پینا فلیکس آویزاں کر دیے گئے ہیں جس پر تحریر ہے ’پنجاب کی مجبوری ہے، چوہدری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ ضروری ہے‘۔

alphanew