لاہور: چالان کرنے پر شہری احتجاجاً سڑک پر لیٹ گیا
لاہور میں گاڑی کا چالان ہونے پر شہری احتجاجاً سڑک پر لیٹ گیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقےگارڈن ٹاؤن میں... لاہور: چالان کرنے پر شہری احتجاجاً سڑک پر لیٹ گیا

لاہور میں گاڑی کا چالان ہونے پر شہری احتجاجاً سڑک پر لیٹ گیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقےگارڈن ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ٹریفک وارڈن نے ایک شہری ایم خان کو دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے پر روکا اور اس کا چالان کردیا۔

ٹریفک وارڈن نے بتایا کہ چالان ہونے پر پہلے ایم خان اوراس کا ساتھی سرفراز وارڈن کے ساتھ دست و گریبان ہوئے اور پھر ایم خان چلتی ٹریفک میں سڑک کے درمیان جا کر لیٹ گیا۔

تاہم پولیس نے روڈ بلاک کرنے، کارِ سرکار میں مداخلت اور خودکشی کی دفعات کے تحت شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

alphanew