عمران ہاشمی کے پاکستانی ہم شکل کے چرچے
سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک  نوجوان کی ویڈیو زوائرل ہیں جسے بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کا ہم شکل قرار دیا جارہا ہے۔... عمران ہاشمی کے پاکستانی ہم شکل کے چرچے

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک  نوجوان کی ویڈیو زوائرل ہیں جسے بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کا ہم شکل قرار دیا جارہا ہے۔

انسٹاگرام پر عمران ہاشمی کے ہم شکل پاکستانی نوجوان مزداک جان کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس میں انہیں بالی وڈ گانے پر لپ سنکنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مزداک جان کا تعلق پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا سے ہے جو عمران ہاشمی سے اچھی خاصی مشابہت ہونے پر اس سے قبل بھی لوگوں کی توجہ سمیٹ چکے ہیں۔

یہی نہی ماضی میں عمران ہاشمی بھی اپنے ہم شکل کو دیکھ کر حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکے تھے اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مزداک کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے رد عمل کا اظہار کیا تھا۔

عمران ہاشمی نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ یہ چیٹر کون ہے جس نے میرے خدوخال چرانے کی کوشش کی ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف بالی وڈ شخصیات حتیٰ کہ ہالی وڈ شخصیات کے بھی ہم شکل سامنے آچکے ہیں۔

alphanew