لاک ڈاؤن میں شادی، پولیس نے دولہا کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا لاک ڈاؤن میں شادی، پولیس نے دولہا کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا
کراچی: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر دولہا کو گرفتار... لاک ڈاؤن میں شادی، پولیس نے دولہا کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا

کراچی: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر دولہا کو گرفتار کر لیا گیا۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کراچی سمیت ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے اور اس دوران ہر قسم کے اجتماع پر پابندی عائد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کئی بار عوام سے اپیل کر چکے ہیں کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل سماجی فاصلہ ہے لہذا عوام گھروں پر رہیں اوررش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

حکومت سندھ نے لاک ڈاؤن کے دوران اسکول، کالجز، دفاتر اور شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات اور جگہ جگہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ناکوں کے باوجود کئی شہروں میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں جس پر پولیس کی جانب سے ایکشن بھی لیا جا رہا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ کراچی کے علاقے ملیر میں پیش آیا جہاں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کی تقریب جاری تھی اور مہمانوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی کہ پولیس نے چھاپہ مار کر دولہے کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لیڈی پولیس اہلکار کچھ ساتھیوں سمیت اسٹیج پر آتی ہے اور دولہے سے اپنے ساتھ چلنے کا کہتی ہے۔

دولہے کے قریبی رشتہ دار پولیس اہلکاروں سے کچھ دیر بحث کرتے ہیں جس کے بعد دولہا ان کے ساتھ جانے پر رضا مند ہو جاتا ہے جسے پولیس اہلکار اپنے ساتھ تھانے لے جاتے ہیں۔

alphanew