برطانیہ کے رہائشی خواجہ سرا کے ہاں بچے کی پیدائش
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے خواجہ سرا ریان سینڈرسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس نے ہر سننے والے کو دنگ کردیا۔... برطانیہ کے رہائشی خواجہ سرا کے ہاں بچے کی پیدائش

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے خواجہ سرا ریان سینڈرسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس نے ہر سننے والے کو دنگ کردیا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ریان کی عمر 24 سال ہے جو انگلینڈ کے شہر مانچسٹر کا رہائشی ہے۔

اپنے انٹرویو کے دوران ریان سینڈرسن نے انکشاف کیا کہ اس کی پیدائش بطور لڑکی ہوئی تھی لیکن بعدازاں اسے اپنے اندر کچھ غیر معمولی تبدیلیوں کا احساس ہوا جس کے بعد اس نے اپنی جنس مکمل طور پر تبدیل کروائی تاہم  جنس تبدیلی کا نواں مرحلہ تھا جب ریان کا حمل ٹھہر گیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے ریان کو بتایا تھا کہ اگر اس نے اپنی جنس مکمل طور پر تبدیل کروالی تو بچے کی پیدائش ممکن نہیں ہوسکے گی جس کے بعد ریان سینڈرسن نے بچوں کی پیدائش کے لیے اپنے اہم اعضاء کو ختم کروانے کا ارادہ چھوڑ دیا۔

ریان کے مطابق اس سارے عرصے میں وہ مردانہ جنسی ہارمون ‘ٹیسٹوسٹرون’ لیتا رہا لیکن جب اسے پتا چلا کہ وہ امید سے ہے تو اس نے فوری طور پر یہ ہارمون لینا بند کردیا۔

تاہم ہارمون لینے کے اس مذکورہ عرصے کے دوران ہی توقع کے خلاف ریان کے ہاں خوشخبری آئی جس کے بعد اس کے ہاں بیٹے ‘ہینڈرک’  کی پیدائش ہوئی جس کی عمر اب 2 سال ہے۔

دوران انٹرویو ریان نے اپنی حالت کے حوالے سے تفصیلی بتایا کہ وہ پیدائشی طور پر بالکل ٹھیک تھا اور 7 سال تک وہ ایک لڑکی رہی۔

بعدازاں اسے اپنے اندر کچھ تبدیلیاں محسوس ہوئیں جب کہ  خواجہ سرا کی علامات اس کے اندر 19 سال کی عمر میں دکھنا شروع ہوئیں۔

ریان نے انٹرویو میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ چاہتا ہے کہ مستقبل میں اس کے ہاں مزید بچے ہوں۔

alphanew