جہانگیر ترین چند روز قبل اسپتال سے ڈسچارج ہوئے، مکمل روبصحت نہیں، قریبی ذرائع
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین چند روز قبل اسپتال سے ڈسچارج ہوئے، مکمل روبصحت... جہانگیر ترین چند روز قبل اسپتال سے ڈسچارج ہوئے، مکمل روبصحت نہیں، قریبی ذرائع

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین چند روز قبل اسپتال سے ڈسچارج ہوئے، مکمل روبصحت نہیں۔

جہانگیر ترین ان دنوں علاج کیلئے لندن میں موجود ہیں۔ ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین چند روز قبل اسپتال سے ڈسچارج ہوئے، ابھی مکمل روبصحت نہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر خان ترین کو ڈاکٹرز نے خصوصی ہدایات جاری کر رکھیں ہیں، مکمل صحتیاب ہونے تک جہانگیر خان ترین آکسفورڈ میں اپنی رہائشگاہ پر آرام کریں گے اور مکمل صحتیابی تک سیاسی ملاقاتوں سے اجتناب کریں گے۔

قریبی ذرائع کے مطابق جہانگیر خان ترین آج کسی سیاسی ملاقات میں شامل نہیں ہوں گے، وہ سیاسی مشاورت ٹیلی فون پر جاری رکھیں گے تاہم سیاسی ملاقاتوں کا آغاز مکمل صحت یابی کے بعد ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ترین گروپ میں شامل ہونے والے سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان بھی لندن پہنچ چکے ہیں۔

alphanew