سپر اسٹار ماہرہ خان محبت میں مبتلا ہوگئیں سپر اسٹار ماہرہ خان محبت میں مبتلا ہوگئیں
پاکستان فلم اورڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ محبت میں... سپر اسٹار ماہرہ خان محبت میں مبتلا ہوگئیں

پاکستان فلم اورڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ محبت میں مبتلا ہیں۔

عالمگیر وبا کورونا وائرس کی وجہ سےتمام تر لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں اس کی وجہ سے سوشل میڈیا کا استعمال بھی زیادہ بڑھ گیا ہے۔

اسی ضمن میں متعدد اداکار اور اداکاراؤں کی جانب سے لائیو سیشنز بھی کیے جا رہے ہیں جب کہ سوشل میڈیا پر لائیو انٹرویوز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

حال ہی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے لائیو سیشن کے تحت سپر اسٹار ماہرہ خان کا انٹرویو لیا جس دوران انہوں نے ماہرہ سے سوال کیا کہ کیا آپ بھی کسی خاص شخص سے محبت کرتی ہیں؟

ماہرہ نے ثمینہ پیرزادہ کے سوال کے جواب میں کہا کہ ‘ہاں شاید میں محبت میں مبتلا ہوں، جس پر میزبان نے کہا کہ یہ تو بہت ہی اچھی بات ہے۔

بعد ازاں ماہرہ خان نے کہا کہ میں اس معاملے میں بے حد شرمیلی ہوں، جس پر ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ کیا میں اس شخص کو جانتی ہوں۔

ثمینہ پیرزادہ کے سوال پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ’شاید آپ سے جانتی ہوں لیکن ان کا تعلق انڈسٹری سے نہیں ہے‘۔

میزبان نے ماہرہ خان سے اُس خاص شخص کا نام پوچھا تو اداکارہ نے کہا کہ ’میں ان کا نام نہیں بتا سکتی، یہ وہ خیال ہے جس کی میں اپنی زندگی کے ساتھ حفاظت کرنا چاہتی ہوں‘۔

alphanew