جڑواں بچوں کو کھویا جس وجہ سے اہلیہ اور میں صدمے میں رہے، فردین کا انکشاف
بالی وڈ اداکار فردین خان نے پہلی بار اپنے جڑواں بچوں کو کھونے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ بالی وڈ ہنگامہ کو دیے گئے... جڑواں بچوں کو کھویا جس وجہ سے اہلیہ اور میں صدمے میں رہے، فردین کا انکشاف

بالی وڈ اداکار فردین خان نے پہلی بار اپنے جڑواں بچوں کو کھونے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

بالی وڈ ہنگامہ کو دیے گئے انٹرویو میں فردین خان نے بتایا کہ میں  نے 2009 میں اپنے والد فیروز خان کو کھویا جس کے بعد مجھے اور اہلیہ نتاشا کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 

اداکار نے انکشاف کیا کہ سال 2011 میں اُن کی اہلیہ حاملہ تھیں اور اُن کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہونی تھی لیکن وقت سے پہلے 6 ماہ میں ہی بچوں کی پیدائش ہوگئی اور قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے اُنہوں نے اپنے جڑواں بچوں کو کھودیا۔

فردین خان نے کہا کہ اس صدمے سے گزرنا اُن کے اور اہلیہ کے لیے مشکل ترین وقت تھا۔

تاہم اس برے تجربے کے بعد فردین خان اور ان کی اہلیہ نتاشا نے اپنی ننھی پری کا استقبال کیا۔

اُنہوں نے بیٹی کی پیدائش پر اپنے تاثرات بتاتے ہوئے کہا کہ اس کے آنے سے ہمیں نئی زندگی ملی، ہم بے حد خوش تھے، جب  آپ اپنے بچے کو دیکھتے ہیں تو آپ زندگی کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں اور زندگی سے پیار ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ فردین خان اور نتاشا دسمبر 2005  میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کے ہاں 2013 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جب کہ 2017 میں فردین اور نتاشا نے اپنے بیٹے کو خوش آمدید کہا۔

alphanew