تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وزیراعظم کی اٹارنی جنرل سے اہم ملاقات
اسلام آباد: اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی اٹارنی جنرل... تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وزیراعظم کی اٹارنی جنرل سے اہم ملاقات

اسلام آباد: اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی اٹارنی جنرل آف پاکستان سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں قانونی امور  پر مشاورت کی گئی، اٹارنی جنرل نے وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد سے متعلق قانونی نکات پر بریفنگ دی جس کے بعد وہ وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔

alphanew